قلات میں کورونا پنجے گاڑنے لگا،متاثرین کی تعداد 27ہوگئی

قلات(بیورو رپورٹ) ایم ایس پرنس کریم آغاخان ہسپتال قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے کہا ہیکہ قلات میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تقریباََ ڈیڈھ سو افراد کے ٹیسٹ میں سے 27 ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اگر شہریوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیا تو اس مہینے کی آخر تک قلات میں اسی فیصد لوگوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلات میں لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے قلات میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے مگر ٹیسٹ نہیں ہونے کی وجہ سے ابھی تک کرونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد کم لگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سو انچاس لوگوں کی ٹیسٹ کیئے ہیں جن میں سے ستائیس افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں یہ قلات کے شہریوں کے لیئے خطرے کی گھنٹی ہیں انہوں نے کہا کہ ان پازیٹو آنے والے مریضوں میں چار مریض موٹروے اہلکار ہیں انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کو آج سے ہم آئیسو لیشن وارڈ میں منتقل کریں گے جن کا باقاعدہ علاج معالجہ شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹو ٹل دو سو ٹیسٹنگ کٹس تھے جو اب ختم ہو رہے ہیں ہماری کوشش ہیکہ ہمیں صوبائی حکومت کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ کٹس مل جائے انہوں نے کہا کہ عوام بغیر ضرورت کے ا]نے گھروں سے نہ نکلے تاکہ کروناوائرس کو اپنے گھر لیجانے سے محفوظ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں