بھاگناڑی، سستا بازار چند گھنٹوں تک محدود، فوٹو سیشن کے بعد سامان غائب

بھاگناڑی(نامہ نگار)تحصیل بھاگ میں انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ سستا رمضان بازار ایک ہی دن میں ناکام انتظامیہ کے ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے انتظامیہ میٹنگ اور بازار کی فوٹو سیشن کرکے غائب عوام بدستور مصنوعی مہنگائی سے بدحال تحصیل بھاگ میں نہ سستا بازار نہ فری آٹا ہیکیج اور نہ ہی یوٹیلٹی اسٹور پر سستا راشن دستیاب ماہ صیام میں عوام ہر قسم کے ریلیف سے محروم عوامی حلقوں کا اعلی حکام سے حقیقی ریلیف فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھاگ انتظامیہ کی جانب سے رمضان سستا بازار کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بازار یونین علاقائی معتبرین بلدیاتی نمائندے اور تمام دکانداران نے شرکت کی میٹنگ میں سستا بازار قائم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن انتظامیہ کا یہ دعویٰ ڈھونگ نکلا ماہ صیام سے ایک دن قبل صابر شاہ گراؤنڈ میں شامیانے لگا کر سستے بازار کا آغاز کیا گیا لیکن دوسرے دن شامیانے اکھاڑ کر دکانداروں سمیت انتظامیہ بھی غائب ہوگئی جس سے عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے بھاگ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ہوا ہے دیگر صوبوں میں فری آٹا پیکیج کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ بلوچستان فری پیکیج سے محروم ہے دیگر شہروں میں ماہ صیام کی مناسبت سے رمضان سستابازار قائم کیے گیے ہیں لیکن بھاگ کی عوام کےلیے نہ فری آٹا ہیکیج نہ سستا بازار اور نہ ہی یوٹیلیٹی اسٹور پر سستی اشیاء دستیاب ہیں ماہ صیام میں بھاگ کی عوام کو ریلیف سے محروم رکھنا زیادتی ہے جس سے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاگ کی عوام کو انسانوں میں شمار کرکے حقیقی ریلیف دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں