بلوچستان کے 22اضلاع کے انتخابات کاشیڈول جاری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 22اضلاع کے 57کونسلوںکے چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں کے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لسبیلہ،حب،پشین،چمن،نوشکی،خاران،شیرانی،قلعہ سیف اللہ،بارکھان،موسی خیل،سبی،ہرنائی،زیارت،کوہلو، ڈیرہ بگٹی،نصیرا باد، جعفرآباد، صحبت پور،کچھی،قلات،خضدار،سوراب،مستونگ اور کیچ کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کومراسلہ ارسال کردیاگیاہے جس کے مطابق بلوچستان کے22اضلاع کے 57 کونسلوں کے الیکشن 5اپریل 2023کی شیڈول دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں