ضمانت کے باوجود حسان نیازی کو کوئٹہ ہدہ جیل سے رہا نہ کیا گیا

کوئٹہ:تحریک انصاف کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور قانونی ایڈوائزر حسان نیازی ایڈووکیٹ کی ضمانت کے باوجود ریلیز آرڈر ملنے میں تاخیر کی وجہ سے انہیں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ ہدہ سے تاحال رہا نہ کیا جا سکا سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ کے مطابق جیل حکام کا موقف ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب سے ریلیز آرڈر ملنے کے بعد حسان نیازی ایڈووکیٹ کی ضمانت ہوگی۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ وزیر داخلہ بلوچستان کے توسط سے وزارت داخلہ پنجاب سے رابطہ کریں گے اور ان کا ریلیز آرڈر ملتے ہی حسان نیازی ایڈووکیٹ کو جیل سے رہا کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جمیل احمد نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جبکہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عیوض ہفتہ کو حسان نیازی ایڈووکیٹ کی ضمانتیں منظور کی تھیں یاد رہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ تھانے میں حسان نیازی پر پی ٹی آئی کارکنوں کے ذریعے روڈ بلاک کروانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد کے مقامی تھانے میں اسلحہ لہرانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں