تمبو، 4 ماہ قبل اغوا ٹریکٹر ڈرائیور تاحال بازیاب نہ ہوسکا، ورثا کا شاہراہ بند کرکے احتجاج

تمبو (آن لائن) 4 ماہ قبل چھتر روڈ کے تعمیراتی کام کے دوران اغوا ہونے والے ٹریکٹر ڈرائیور کی تاحال بازیابی نہ ہو سکی ورثا کی جانب سے کوئٹہ سے سکھر جانے والی شاہراہ پر ٹائر جلا کر اسے مکمل طور پر بند کردیا جس کے باعث تمام ٹریفک کی آمد رفت مکمل طور پر بند ہوکر رہ گئی جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا مظاہرین نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ان کا کہنا تھا کہ مغوی کو اغوا کئے چار ماہ کا عرصہ گزر چکا مگر انتظامیہ اسے بازیاب کرانے میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر پا رہیں تاھم شاہراہ کو کئی گھنٹے گزرنے کے بعد تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی اور ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی گلاب خان شیخ کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ طویل کامیاب مذاکرات ہونے کے بعد شاہراہ کو کھول دیا گیا جس سے ٹریفک کی آمدورفت رفت مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں