حکومت گرین بسز کو سڑکوں پر لائے ،جام کمال

کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان گرین بسز کو سڑکوں پر لائے یہ جوائنٹ، ہنہ، ایئرپورٹ، سبزل، نواں کلی اور آرام کی سڑکوں پر آسانی سے چل سکتے ہیں۔2020 میں ہم نے یہ پہل کی اور انہیں 2022 کے اوائل میں پہنچایا گیا۔ دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرین بسز منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق گرین بسز منصوبہ شروع نہ ہوسکا جو کہ عوام بآسانی سفرکرسکتے تھے 2021 میں سابق وزیر اعلی جام کمال کے دور 2021میں خریدی گئی 100گرین بسز کوئٹہ شہر میں چلانے کا منصوبہ تھا وقتی طور پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے کوئٹہ شہر میں روڈوں کی گنجائش کی کمی کے باعث 8بسز چلانے کا منصوبہ بنایا ایک بس کی قیمت ایک کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں