عہدیداران و کارکنان کو پابند سلا سل کرکے ڈرایا جارہا ہے، پی ٹی آئی بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کرنے کے بجائے 3 ایم پی او میں رکھنا ظلم و زیادتی ہے، عمران خان کا سیاسی مقابلہ نہیں کرسکے تو پی ٹی آئی کے عہدیداران کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا جارہا ہے جس سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہونگے۔ یہ بات تحریک انصاف بلوچستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد آصف ترین نے حسان نیازی کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ حسان نیازی کو کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کرنے والوں کی ایف آئی آر میں نامزد کیا جو اس دن حسان نیازی ایئر پورٹ تو کیا بلوچستان میں بھی موجود نہیں تھے لیکن پھر بھی انکو غیر قانونی طور اس ایف آئی آر میں نامزد کیا اور انہوں نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جس کو آج کوئٹہ کچہری میں پیش کیا اور عدالت نے انکے ریمانڈ کی استدعا مسترد کی اور ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی لیکن اس کے باوجود انکو 3 ایم پی او میں رکھا اور پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ہم حسان نیازی کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت جب عمران خان کا سیاسی میدان میں مقابلے نہ کرسکے تو پی ٹی آئی عہدیداران و کارکنان کو پابند سلا سل کرکے ڈرایا جارہا ہے لیکن تحریک انصاف کے سپاہیوں کا عزم ان جیسے منفی ہتھکنڈوں سے کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوگا۔


