کوئٹہ، رمضان سستے بازاروں میں غیر معیاری اشیا کی مہنگے داموں فروخت
کوئٹہ: کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران لگائے جانے والے سستے بازاروں میں غیر معیاری اشیاءفروخت ہو رہی ہیں انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاءخورد و نوش کی فروخت یقینی نہیں بنائی جا رہی ، جسکی وجہ سے روزہ داروں اور شہریوں کو مہنگے داموں کھانے پینے کا سامان خریدنا پڑ رہا ہے کوئٹہ میں مرغی کا گوشت580روپے فی کلو گائے کا گوشت 850 سے 900روپے فی کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1500 سے1800روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ثابت چاول 290 سے 370 روپے فی کلو ٹوٹا چاول 170سے 290روپے چینی 100 سے 110روپے گھی 580سے 670دال چنا 285 دال مسور270دال ماش310روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
Load/Hide Comments


