گوادر میں سحر و افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بند، ایکسیئن کیسکو کے رویے کا نوٹس لیا جائے، جے یو آئی
گوادر (این این آئی) ایکسین کیسکو گوادر کا لہجہ صارفین ، سیاسی ورکرز اور عام عوام کے ساتھ غیر اخلاقانہ اور غیر مہذبانہ ہے، ایکسین کیسکو گوادر کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کا نوٹس لیا جائے، ایکسین کا فوری طور پر گوادر س تبادلہ کیا جائے، مطالبہ پر ایکشن نہ لیا گیا گوادر کے امن وامان اور حالات کی خرابی کا تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی، گوادر میں تمام اداروں کے آفیسرز بے لگام ہو چکے ہیں، عام آدمی اور سیاسی ورکرز کے جائز مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع گوادر کے امیر مولانا عبدالحمید انقلابی و دیگر نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے، جو کہ ملک میں جمہوری طریقے سے اسلامی نظام نافذ کیلئے کوشاں ہیں ، جمعیت علماءاسلام ملک کے تمام اداروں کو عوامی ادارہ سمجھ کر عوام کی خدمت گزار سمجھتی ہے ،مگر اس وقت ضلع گوادر میں اداروں کی سربراہاں نے اداروں کو عوامی خدمت گزار کرنے کے بجائے اداروں کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ بیٹھے ہیں، گوادر میں تمام اداروں کے آفیسرز بے لگام ہو چکے ہیں، عام آدمی اور سیاسی ورکرز کے جائز مسائل سنے اور حل کرنے کیلئے تیار نہیں ، دفاتر عام عوام کیلئے بند ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس کی واحد مثال یہ ہے کہ 21 مارچ 2023ءبروز منگل جے یو آئی گوادر کا ایک وفد نے احترام رمضان المبارک کے متعلق ڈی سی گوادر، ایس ایس پی پولیس اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کئے اسی روز رمضان میں سحر وافطار اور نمازوں کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرے ،گوادر شہر کے مختلف علاقوں کی ٹرانسفارمرز بند کرنے کی وجہ سے عوامی خدشات و پریشانی خاص کر ان صارفین کی جو باقاعدہ بل ادا کر رہے ہیں بجلی بندش سے آگاہ کرنے، گوادر شہر میں بجلی اور دیگر مسائل پر جناب امیر علی بگٹی ایکسین کیسکو گوادر سے ان کے آفس میں ملاقات کیلئے پہنچے، جب ہم نے بجلی کی مسائل پر بات شروع کی تو ایکسین کیسکو گوادر امیر علی بگٹی ہماری باتیں تحمل و بردباری سے سننے اور ہمیں تسلی بخش جواب دینے کے بجائے اپنی بات کی شروعات قائدین جمعیت اور ہم ورکرز پرسیاسی حملہ کرنا شروع کردیا اور اتنے جزباتی ہو گئے کہ ہمیں ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکی دینا شروع ہو گیا، ان کا لہجہ انتہائی غیر مہذبانہ، غیر مناسب نہ تھا اور اسی وقت اپنا کرسی چھوڑ کر آفس سے چلے گئے۔انہوں نے کہا ہمارے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے ایکسیئن نے اپنے ایس۔ ڈی۔ او اور دیگر اسٹاف کو فون کر کے جے یو آئی کے قائدین کو بلیک میل کرنے کیلئے نیا آباد شمبے اسماعیل علاقے میں جا کر تین ترانسفارمرز کو مکمل طور پر بند کر دیا اور جے یو آئی کے ضلعی قائدین کا گھر ڈھوند تار ہا اور پوچھتا رہا کہ مولا نا عبدالحمید کا گھر کونسا ہے، علاقے کے عوام اگر ان سے بات کرتے تو ان کو بھی ایف آئی آر کرنے اور تھانہ لے جانے کی دھمکی دیتارہا،انہوں نے کہا اسی علاقے میں کئی گھروں کے بجلی کاٹ لیے جو کہ با قاعدہ ماہانہ بجلی بل کیسکو کو ادا کر ر ہے ہیں دوسروں کی گھروں کا ویڈیوز بنا کر اپنی آواز سے کہہ رہا ہے کہ یہ گھر مولانا عبدالحمید انقلابی کا ہے جو کہ بجلی کی غیر قانونی کنکشن لگایا ہے، یہ سراسر جھوٹ اور بد نیتی پرمنی ویڈیو ہے، جو کہ جے یو آئی کے قائدین پر سیاسی حملہ ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا اگر ایک ذمہ دار آفیسر کا رویہ انداز گفتگو سیاسی ورکرز اور عام عوام کے ساتھ غیر اخلاقانہ اور غیر مہذبانہ ہوتا ہے تو ہم سیاسی در گرز اور گوادر شہری یہ سجھتے ہیں کہ امیر علی بینی ایک مدی ، تعصب پرست، بد اخلاق اور نا اہل ذہنی مریض انسان ہے جو کہ جان بوجھ کر گوادر کے پر امن ماحول کو خراب کرنا چاہتا ہے، اور ایک ایسے نااہل آدمی کو ایک عوامی ادارے کا سربراہ بنا کر گوادر عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے۔ ہم نے اس دن ایکسین غیر مہذبانہ، غیر اخلاقانہ رویہ کے متعلق جناب ڈی سی گوادر سے ملاقات کر کے تمام صورت حال سے آگا ہ کیا تھا ڈی سی صاحب نے ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرایا تھا مگر آج تک ہم سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور نہ ہی اس پر کوئی ایکشن لیا گیا۔ انہوں نے کہا اب ہم گوادر میں اس نا اہل اور غیر ذمہ دار آدمی کو گوادر میں کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے ڈی سی گوادر کمشنر مکران ، چیف کیسکو بلوچستان ، چیف سیکر یٹری بلوچستان ،وزیر اعلیٰ بلو چستان اور وفاقی وزیر بجلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایکسین کیسکو امیر علی بگٹی کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کا نوٹس لیا جائے اور ایکسین کا فوری طور پر گوادر س تبادلہ کیا جائے، اگر ہماری مطالبہ پر ایکشن لیا گیا اور ایکسین کا تبادلہ نہ کیا گیا تو ے ہو ئی گوادر بہت جلد اپنا آئندہ الحمل کا اعلان کرے گی اور سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ، گوادر کے امن وامان اور حالات کی خرابی کا تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور ایکسین کیس کو امیر علی بیگی پر ھا نہ ہوگی۔


