بلوچستان کے علاقے پنجپائی کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 4 ارب روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے پنجپائی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے چارارب روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن قبضے میں لے لی پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر بھاری مقدار میں منشیات پنجپائی کے راستے اندرون اور بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پرایس پی صدر ڈویژ ن عدیل اکبر گجر کی سربراہی میں اے ایس پی کچلاک سرکل محمد شریف اور ایس ایچ او پنجپائی سعودالرحمن پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پنجپائی کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی شروع کی اوراطلاع ملنے پر بٹو پنجپائی کے پہاڑ کے درمیان خفیہ ٹھکانوں سے ہیروئن کے 25کلو کے دس پیک برآمدکرلیے ذرائع کے مطابق 250کلو کی اعلی کوالٹی کی ہیروئن کی مالیت چار ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ہیروئن کی عالمی منڈی میںقیمت فی کلو ایک کروڑ 12لاکھ روپےبتائی جاتی ہے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اربوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی ہے۔


