خیبرپختونخوا، گزشتہ تین ماہ کے دوران خسرے سے6بچے جاں بحق، 656 کیسز رپورٹ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران خسرے سے6 بچے جاں بحق اور 656 کیسز رپورٹ ہوئے ۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں خسرے سے 6 بچوں کی اموات بھی ہوئی ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 5اور ٹانک میں ایک بچے کا انتقال ہوا۔محکمہ صحت نے بتایا کہ چارسدہ میں سب سے زیادہ 105بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 102 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مزید بتایا کہ پشاور میں 64بچے خسرہ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور کوہاٹ میں 46، شمالی وزیرستان 28 اور باجوڑ میں 37بچے خسرہ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ موسم گرم ہوتے ہی خسرہ کا پھیلا بڑھ جاتا ہے متاثرہ اضلاع میں خسرے سے بچاو کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ساتھ ہی بچوں کو خسرے سے بچا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں