اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر اعتراضات عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر 2 ،2 اعتراضات عائدکئے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے ، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا، ٹرائل کورٹ سے پہلے درخواست ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں