بختیارآباد میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بختیارآباد (آن لائن)بختیارآباد میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن, معتدد تاجروں پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد, مقررہ ریٹ لسٹ پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنانا ہوگی, اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد کا تاجربرادری کو ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد کیپٹن (ر) محمد اویس چودھری نے اچانک مین بازار، مین روڈ اور یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر تحصیلدار میر محمد انور جتوئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے یوٹیلٹی اسٹور دورے کے موقع پر ریکارڈ چیک کیا۔ آٹا، چینی،گھی سمیت معتدد اشیا۶ کی سپلائی کے بارے میں اسٹور انچارج معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے سزیوں اور فروٹ کے نرخ معلوم کیے بعد ازاں انہوں نے ناقص صفائی اور گراں فروشی پر معتدد دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو موقع پر ہی جرمانہ عا?د کر دیا۔ بعض ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو وارننگ دی اور صفائی ستھرائی کی یقین دھانی پر ان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں۔ انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ دکاندار حضرات مقررہ ریٹ پر اشیا۶ خوردونوش فروخت کریں۔ نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں