پی ٹی آئی سوشل میڈیا بلوچستان کے انچارج کو ان کے گھر سے غیر قانونی طور پر اٹھا یا گیا، قاسم سوری

کوئٹہ (یو این اے) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا بلوچستان کے انچارج ماجد خان کو ان کے گھر سے غیر قانونی طور پر اٹھا لیا گیا ہے اس وقت ملک مکمل طور پر لاقانونیت اور فسطائیت کی آخری حدیں پار کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے ویب سایٹ ٹیوٹر پیغام کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ بلوچستان ماجد خان کو ان کے گھر سے غیر قانونی طور پر اٹھا لیا گیا ہے تاجک کو ڈبل روڈ کوئٹہ پر واقع ان کے گھر سے غیرقانونی طور پر اٹھا لیا گیا ہے قریبی سریاب روڈ تھانہ سے رابط کیا گیا تو وہ اس چھاپے سے لاعلم ہیں، اس وقت ملک مکمل طور پر لاقانونیت اور فسطائیت کی آخری حدیں پار کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں