پنجگور کے نمائندوں کو امن پسند نہیں، چوروں اور قاتلوں کی سرپرستی بند کی جائے، نیشنل پارٹی

پنجگور : نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر صالح محمد بلوچ نے کہا ھے کہ پنجگور میں چوری ڈکیتی بھتہ خوری کرنے والوں اور قاتلوں کی پشت پناہی کرنے والے نمائندوں کو ضلع پنجگور میں امن وامان کی بحالی شاید پسند نہیں آیا کیونکہ مسلح جہتوں اور جرائم پیشہ افراد کی شکایت پر نام نہاد حکمرانوں نے ایک فرض شناس اور بہادر پولیس آفیسر ڈی ایس پی امام بخش بلوچ کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جوکہ پنجگور کے عوام کو ڈی ایس پی امام بخش بلوچ کی ٹرانسفر ہرگز قبول نہیں ہے کیونکہ ہمیں خدشہ ہے کہ ڈی ایس پی امام بخش بلوچ کے ٹرانسفر سے پنجگور میں پھر کشت خون چوری ڈکیتی بھتہ خوری اور مسلح جہتوں کی غنڈہ گردی دوبارہ جنم لیتے ہیں انہوں آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ھیکہ نیشنل پارٹی ضلع پنجگور اور یہاں کے غیور عوام کی اپیل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی امام بخش بلوچ کے پنجگور سے ٹرانسفر پوسٹنگ فلفور کینسل کرکے دوبارہ پنجگور میں تعیناتی کے آرڈر جاری کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں