کوئٹہ میں سرکاری ملازم کو جعلی بینک نمائندے نے 96 ہزار روپے سے محروم کردیا

کوئٹہ : کوئٹہ کے سرکاری ملازم محمد عالم کو بذریعہ ٹیلی کام /موبائل کے ذریعہ کال کرکے اپنے کو بینک نمائندہ ظاہر کرکے96ہزارروپے سے محروم کردیا گیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ اسے 00210111111425نمبر سے کال آئی جسے وہ بینک کا نمائندہ سمجھ بیٹھا اور معلومات ان کے ساتھ شیئرکردیں فراڈیا شخص نے بتایا کہ آپ کا اکاﺅنٹس بلاک ہونے کے قریب ہے اگر آپ متعلقہ انفارمیشن شیئر نہیں کرینگے تو آپ کااے ٹی ایم بلاک کردیا جائے گا آپ کو بینک کی طرف سے مخصوص OTP بھیجا گیا ہے وہ ہمیں بتائے تاکہ آپ کے اکاونٹ کو اپ ڈیٹ کیاجاسکے اس نے جیسے ہی کالر کو OTP کوڈ بتایا تو انہوں نے لائن پر رہنے کو کہا اسی دوران متاثرہ شخص کے اکاﺅنٹس سے 96,175روپے کی آن لائن شاپنگ کی گئی اور متاثرہ شخص محمد عالم کے موبائل پرحبیب بینک لمیٹڈ کی طرف سے میسج موصول ہوا تو سائل نے فوری طور پر بینک کے نمائندہ کو کال کرکے اپنا اکاﺅنٹس بند کروادیا، لیکن بدقسمتی سے رقم ٹرانسفر ہوچکی تھی متاثرہ شہری نے انصاف کے حصول اور مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروادی ہے تاکہ اس گھناﺅنے کاروبار کے حامل افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں