جج مفت سفر اور کھانے کی تفصیلات دینگے،امریکہ میں نیا قانون

واشنگٹن : امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججوں کے لیے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا۔ جسکے تحت جج اب مفت سفر اور کھانے کی تفصیل فراہم کریں گے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے قوانین کے تحت اقمریکی ججز کو اب مفت سفر اور کھانے یا تحائف کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔رپورٹس کے مطابق نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گے۔ نئے قواعد و ضوابط میں ججوں کو غیر کاروباری تحائف بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ کمرشل جائیدادوں میں قیام، مہمان نوازی اور تحائف کا بتانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں