بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں، وسائل سے بڑھ کر خدمت کی کوشش کر رہے ہیں ، ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ پی ڈی ایم اے کا مقصد ہی ڈایزسٹر میں پیش پیش ہونا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی بدولت پی ڈی ایم کا کام اور بڑھ گیا، مزید موثر کردار ادا کرنا ہوگاہمیں مستحق اور متاثر لوگوں کا پورا خیال ہے،اپنے وسائل سے بڑھ کر خدمت کی کوشش کر رہے ہیںڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہیں،راشن کا سامان جلد از جلد متعلقہ اضلاع پہنچائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دورے کے دوران وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کو پروونشل ایمرجنسی سینٹر میں حالیہ بارشوں سے متعلق بریفنگ دی گئی حالیہ بارشوں سے ژوب،گوادر،حب میں ہوئے نقصانات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے مجموعی صورتحال پر روشنی ڈالی تمام اضلاع کی موجودہ اور متوقع صورتحال پر وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا کو مکمل بریفنگ دی گئی وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم اے نے بروقت اپڈیٹس دینے اور ریسکیو کی سروس کو سراہااورمجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اے کا مقصد ہی ڈایزسٹر میں پیش پیش ہونا ہے وزیراعلی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین اور مستحق لوگوں کیلئے رمضان کا راشن مستحقین میں تقسیم کریں گے ہمیں مستحق اور متاثر لوگوں کا پورا خیال ہے،اپنے وسائل سے بڑھ کر خدمت کی کوشش کر رہے ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہیں،راشن کا سامان جلد از جلد متعلقہ اضلاع پہنچائیںموسمیاتی تبدیلیوں کی بدولت پی ڈی ایم کا کام اور بڑھ گیا، مزید موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔


