لاپتہ عابد بلوچ کے اہلخانہ کی ڈی سی کیچ سے ملاقات، آسکانی بازار سے نوجوان لاپتہ

تربت (بیورو رپورٹ) لاپتہ عابد بلوچ کی فیملی کی ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات میں بازیابی کا مطالبہ، گزشتہ ہفتے آپسر سے لاپتہ کیے گئے۔ عابد بلوچ کی فیملی نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی اور ان سے عابد بلوچ کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی باحفاظت بازیابی کےلئے مدد کی اپیل کی۔ اس دوران تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے فیملی کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے میں بہت جلد متاثرہ فیملی کو آگاہ کرکے عابد بلوچ کی بازیابی یقینی بنائیں گے۔ دریں اثناءآپسر آسکانی بازار سے نواز ولد شفیع محمد نامی نوجوان لاپتہ ہوگیا جب وہ علاقے میں ایک دکان پر بیٹھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں