برطانوی پولیس کی مسلمانوں کو جعلی لوگوں اور حج کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل

لندن : برطانوی پولیس نے اس سال حج کے خواہشمند مسلمانوں کو برطانیہ میں کچھ جعلی لوگوں اور حج کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں برطانیہ میں پرکشش پیشکشوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ ان پیشکشوں کی تشہیر سفر، رہائش اور حج سے متعلق کچھ غیر قانونی کمپنیاں اور افراد کرتے ہیں۔ پولیس نے کہا کسی بھی آفر کی پہلے تصدیق کر لی جائے اور بغیر تصدیق کسی پر بھروسہ نہ کریں۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ کچھ جعلساز اس مذہبی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکہ دہی اور غیر قانونی طریقے سے رقم حاصل کر رہے ہیں۔ برطانوی مسلمان دھوکہ دہی میں ملوث کسی بھی فرد یا کمپنی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں