مستونگ میں نیشنل بینک ملازمین کا عوام سے ناروا رویے کا نوٹس لیا جائے، بی این پی

مستونگ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مستونگ کے سینئر رہنما شاہنواز باروزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیشل بینک مستونگ نے اپنے اکاونٹ ہولڈرز کی ذاتی جمع پونجی ہونے کے باوجود اپنے اکاﺅنٹ ہولڈز کو پریشان کرنے کے ساتھ 70/80 سالہ ضعیف العمر بزرگ بینک ہولڈرز کو غیر ضروری طور پر بار بار بینک کے چکر لگوانے اور پریشان کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک عملے کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو پریشان کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نیشل بینک کے ملازمین کا عوام کیساتھ رویہ بھی انتہائی مایوس کن ہے۔ شہریوں نے بینک ملازمین کے خلاف ہر بار شکایات کے انبار لگا دیے لیکن ان کیخلاف بینک کے حکام اور ہیڈ آفس نے کوئی خاطر خواہ اقدام و ایکشن لینے کی زحمت نہیں کی۔ نیشنل بینک کے آپریشن منیجر سمیت دیگر عملہ بینک میں اکاﺅنٹ ہولڈرز سمیت تمام سائلین کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہے اور لوگوں کو پریشان کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ کے دیگر بینکوں کی نسبت نیشل بینک مستونگ برانچ اسٹاف کے عوام دشمن رویے اور شکایات کی وجہ سے اپنے ذاتی و کاروباری اکاﺅنٹس دوسرے بینکوں کی طرف شفٹ کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام الناس جب بھی اپنی جمع پونجی جمع کروانے یا کیشں نکلوانے کے لیے بینک جاتے ہیں تو بینک عملہ نہ صرف اپنے اکاﺅنٹ ہولڈرز کے ساتھ انتہائی نا شائستہ رویہ اختیار کرتا ہے بلکہ گھنٹوں تک انہیں انتظار بھی کرواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل بینک کے ہیڈ آفس اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ بینک عملے کیخلاف فوری طور پر ایکشن لیں اور انکے خلاف کارروائی عمل میں لا کربد تمیز اور بداخلاق عملے کو فارغ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں