رمضان کا ایک عشرہ ختم ہوگیا، بلوچستان حکومت ایک لاکھ مستحق افراد کو راشن پیکج نہ دے سکی

کوئٹہ : رمضان المبارک کا ایک عشرہ ختم ہوگیا ،،مگر بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کے ایک لاکھ مستحق افراد کو رمضان راشن پیکج دینے کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا، محکمہ خزانہ کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو فنڈز کی فراہمی نہ ہونے سے رمضان راشن پیکج کی تیاری شروع نہیں ہوسکی ۔بلوچستان حکومت نے رمضان المبارک کے دوران صوبے کے ایک لاکھ مستحق افراد کو راشن پیکج دینے کا اعلان کیا یہ اعلان ہوئے ایک ہفتہ گذر گیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا صوبے کے ایک لاکھ مستحقین کو رمضان راشن پیکج دینے کیلئے صوبے کے 35 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں سے ڈیٹا طلب کیا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی صوبے کے مستحقین کا رکارڈ حاصل کیا جارہا ہے دوسری جانب پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ صوبے کے مستحقین کو راشن کی فراہمی کیلئے فنڈز دستیاب ہوتے ہی راشن پیکج بنا نے کی تیاری شروع کردی جائے گی۔ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے مستحقین کاڈیٹا ملنے کے بعد پی ڈی ایم اے کی جانب سے رمضان راشن پیکج بھجوا یا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں