کوئٹہ، جناح روڈ کو پرنس روڈ سے ملانے والی رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام مہینوں سے تعطل کا شکار

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ کے وسطی علاقے میں جناح روڈ کو پرنس روڈ تک ملانے والی رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام کئی مہینوں سے تعطل کا شکار ہے۔شہر کے وسطی علاقے جناح روڈ کو پرنس روڈ اور زرغون روڈ ملانے والی رابطہ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے دور میں شروع ہوا تھا لیکن یہ منصوبہ ایک سال بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے اور اس رابطہ سڑک پر تعمیر کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے لنک روڈ کی تعمیر کے کام میں تاخیر پر ٹریفک کے مسائل کا بھی سامنا ہے،،، شہریوں کا صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ روڈ کی تعمیر جلد مکمل کی جائے اس سے شہر کے اس حصے میں ٹریفک کے مسائل ختم ہونگے اور شہریوں کو آمدورفت میں بھی آسانی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں