کیسکو میں چیف ایگزیکٹو آفیسرکی پوسٹ پر نان انجینئر کسی صورت قبول نہیں، آفیسرز یونین

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)انجینئرزآفیسرز ایسوسی ایشن کاایک ہنگامی اجلاس میر مجیب الرحمن مری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کرم بخش بادینی،عبدالسلام مینگل، کلیم اللہ جوگیزئی، عادل عزیز،اعزازبیگ،شاہد زہری، عمران خان، محمدنظام اچکزئی، اورنگزیب، ثناءاللہ زہری، اسماعیل شاہ، عبدالواسع اور دیگر ممبران نے شرکت کیں۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے میر مجیب الرحمن مری نے کہا کہ نان انجینئرز سے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کرنا منظور نہیں ہے انھوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں ڈسکوزکی الیکٹریکل انجینئرکی تعلیم اور تجربہ سے چلاکرتی ہے اس بارحکومت نے اپنے آقاو¿ں کو خوش کرنے کیلئے من پسند فردکو سی ای او کیسکوتعینات کرنے کے لئے کنڈیڈیٹ کی عمر62 سال اورنان انجینئر کا اشتہار جاری کیا گیا ہے جسکی شدید مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیسکواپنے آفیسرزکی ترقی، اپ گریڈیشن مراعات بونس، گاڑیاں، ٹرانسپورٹ پالیسی،صحت پالیسی حتیٰ کہ ہاوس رینٹ کے کیسز بھی سال کے بعد منظورکرتی ہیں مگر سی ای او کی تعیناتی نان انجینئرکے بھرتی کیلئے اشتہارمیں سب سے آگے ہیں۔میر مجیب الرحمن مری نے مزید کہا کہ ڈسلوکیشن پالیسی میں بھی سب سے زیادہ متاثرکیسکوکے افسران ہوئے مگراس پالیسی سے یہ بات عیاں ہوئی کہ دوسرے کمپنی میں سوفیصدریکوری کرنے والے یہاں کیسکوکی کاکردگی مزید خراب کرکے واپس گئے۔ علاوہ ازیں سالوں سے خالی اسامیوں پربھرتی نہیں کی جارہی کیسکوطول وعرض وسیع صوبے پر قائم ہے مگرگاڑیوں کی خریداری کے لیئے اجازت نہیں۔فرائض منصبی کے دوران کئی واقعات میں افسران اور لیبر جان کی بازی ہار گئے ان کی کوئی شنوائی نہیں مگرنان انجینئرکی تعیناتی کیلئے انتظامیہ بہت سرگرم ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہرسرکاری ملاز م بالائی عمر کو پہنچ کر60سال کی عمرمیں ریٹائرڈ ہوجاتاہے۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کے فیصلے موجودہیں کہ انجینئرزپوسٹ پر نان انجینئرکی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو باورکراتے ہیں کہ کیسکومیں نان انجینئرCEOکسی بھی صورت قبول نہیں۔انہی غلط فیصلہ سے پاور سیکٹرزبوں حالی کاشکارہے۔اگر اس پروگرام کو رول بیک نہیں کیاگیاتو ایسو سی ایشن ملک گیر احتجاج کریں گے اورصوبے و ملک کے انجینئرزنہ صرف یہ فیصلہ واپس کرائیں گے بلکہ انجینئرزاپنے تمام حقوق حاصل کئے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سروس اسٹرکچر ٹیکنکل الاونس، ورک پلیس پر تحفظ،بنیادی سہولیات،اسٹاف کی کمی جیسے کئی مطالبہ شامل۔ترقی میں کلیدی کرداروالے اب اپنی بقاکی جنگ پر بھی خاموش ہیں۔ کیسکوبی اوڈی سے مطالبہ ہے کہ جلد نیا اشتہارشائع کرے جس میں صرف انجینئر60سال عمرحدکے ساتھ درخواست کے اہل ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں