کوئٹہ سول اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ، مریضوں اور راہگیروں کو مشکلات، ٹریفک جام معمول بن گیا

کوئٹہ:سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے باہرموٹرسائیکل اورگاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کاسلسلہ جاری ہے جس کے سبب ڈاکٹرزاورمریضوں کے لواحقین پریشان ہیں مین گیٹ کے سامنے رش لگارہتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے اورواپس لے جانے میں دشواری کاسامناکرناپڑتا ہے، عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے سامنے موٹرسائیکل وگاڑیوں کی غیرقانونی پارکنگ کاسلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔مریضوں کے ورثا اورڈاکٹروں نے بتایاکہ بارہاشکایت کے باوجودبھی شنوائی نہیں ہورہی ہے جناح روڈپر ہوٹلوں میں آنے والے گاہک بھی اپنی موٹرسائیکل اورگاڑیاں ہسپتال کے سامنے کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں ِ، رش کی وجہ سے پرنس روڈ، منان چوک، سائنس کالج اورسول ہسپتال کے سامنے روڈبلاک ہوجاجاتاہے جبکہ دوسری جانب رکشہ مالکان کے ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے کھڑے ہوکرمزیدرش بڑھادیتے ہیں جس کی وجہ سے ایمبولینس میںمریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کاسامناکرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پیدل چلنے والے مریضوں کو بھی ہسپتال لانے اورلے جانے میں لواحقین کوپریشانی کاسامناہوتا ہے ، ہنگامی صورتحال میں مریض ایمبولینس میں دردسے تڑپ اٹھتے ہیں مگر پھربھی ضلعی انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں ہے ۔عوامی حلقوں نے بتایاکہ بارہا شکایت کے باوجودبھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی اورسڑک پر رش ختم ہونے کانام ہی نہیں لیتا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ موٹرسائیکل مالکان کے خلاف کارروائی کرکے جناح روڈپر گاڑی اورموٹرسائیکلوں کی غیر قانونی پارکنگ کاخاتمہ یقینی بنایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں