وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی،بہن کو تشدد کے ذریعے قتل کیا گیا،بھائی کا الزام
کوہلو(نامہ نگار)دکی کے علاقے ہوسڑی میںشوہر نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ مسماة (ح)کو کاروکاری کے شعبے میں پھانسی دیکر قتل کردیا مقتولہ کے بھائی نے کاروکاری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بہن کے گلا دبا کر اور جلا کر قتل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے ہوسڑی میں افسوسناک واقعے میں شوہر نے مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں اپنی 22 سالہ اہلیہ کو پھانسی دیکر قتل کردیا مقتولہ دو بچوں کی والدہ تھی لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کردیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے گلے میں رسی اور جسم پر گرم سریے مارنے کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ مقتولہ کے بھائی نے کاروکاری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے دکی لیویز کو بتایا کہ کے بہن کی وٹہ سٹہ رشتہ ہوئی تھی شادی کے بعد ان کے شوہر اور گھروالے میری بہن کو بے گناہ مارتے پیٹتے تھے میری بہن پر ناجائز الزام لگا کر مقتولہ کی شوہر اور دیور نے مل کر گلا دبا کر اور جلا کر قتل کیا ہے لیویز نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر دونامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کرلی ہے بلوچستان بالخصوص ان علاقوں میں خواتین کے ساتھ ظلم کے پہاڑ تھوڑے جارہے ہیں دوسری جانب حکومت بلوچستان وفاقی حکومت کی جانب سے محروم طبقے کے لئے بنائے گئے ادارے ایسے ظلم سے لاتعلق یا پھر بےبس نظر آرہے ہیں خاتون کو مبینہ طور کاروکاری کے الزام میں پھانسی دیکر قتل کرنا روایت بنتا جارہا ہے ایسے دلخراش واقعوں کی تحقیقات کرنا حکمرانوں کی اہم ذمہ داری ہے لیکن حکومت اور حکومتی سطح پر بنائے گئے محروم طبقے کے لئے کام کرنے والے ادارے خواب خرگوش کی نیند سورہے ہیں۔


