پنجگور، مہنگائی عروج پر، عوام رمضان میں بھی حکومتی ریلیف سے محروم
پنجگور (نمائندہ انتخاب ) پنجگور میں مہنگائی عروج پر پہنچ گیا ہے رمضان المبارک کے مہینے میںبھی عوام حکومتی ریلیف سے محروم تفصیلات کے مطابق پنجگور میں مہنگائی اور دکانداروں کی من مانیاں جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے نرخ نامے پر ایک فیصد بھی عمل درآمد نہیں ہورہا ھے حکومت کی جانب سے پنجگور میں نہ سستا بازار موجود ہے اور نہ ہی سستا آٹا پوائنٹ موجود ہے۔ رمضان المبارک کے شروعات پر سستا بازار کے نام پر غریب عوام سے مذاق کیا جارہا تھا پھر اس کو بھی دو دن کے بعد ختم کردیا گیا جبکہ محکمہ خوراک حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک ٹرک آٹا سستا آٹا پوائنٹ کے نام پر آیا تھا وہ دو گھنٹوں کے دوران ختمِ ہوگئے دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹا دستیاب نہیں عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں مستقل سستا آٹا پوائنٹ قائم کیا جائے یا یوٹیلیٹی اسٹورز کو پابند کیا جائے کہ آٹا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ صرفِ ایک دو دن کے لئے عام عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا دوسری جانب پنجگور میں آٹا اور چینی کا بحران ھے پنجگور کے تاجروں کو کوئیٹہ سے چینی آٹا پنجگور لانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو علاقے کے لوگوں اور تاجران کے ساتھ ناانصافی ہے ۔


