چاغی میں فائرنگ سے دوافراد جاں بحق، ڈھاڈر میں لیویز نے ڈاکو مار دیا

چاغی، ڈھاڈر (انتخاب نیوز) چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ دوافراد جاں بحق ہو گئے ،فائرنگ کا واقعہ مبارک ہوٹل میں پیش آیا ، نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے سعید اکبر ولد حیات محمد سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، گلنار بیگم ولد شبرات سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان جاں بحق ہوگئے چاغی انتظامیہ رسالدار چاغی حاجی قادر بخش نے بروقت کارروائی کرکے ڈرائیور اور مقتول کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کردئے مزید تفتیش چاغی انتظامیہ کررہی ہے آر ایچ سی چاغی میں لاشوں کے پوسٹ مارٹم کرنے بعد دالبندین روانہ کردیا گیا۔ علاوہ ازیں بالاناڑی میں لیویز کی کاروائی فائرنگ تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک لیویز اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق تحصیل بالاناڑی کے علاقے واگیہ میں ڈھاڈر لیویز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں مختلف وارداتوں میں ملوث شخص فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور لیویز اہلکار زخمی ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کے مطابق لیویز تھانہ حاجی شہر کی حدود واگیہ سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے لیے لیویز وہاں پہنچی تو پہلے سے موجود ملزم ثنا اللہ واگیہ نے انہیں دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اس کے باوجود لیویز نے انہیں ہتھیار ڈال کر اپنے آ پ کو بحفاظت لیویز کے حوالے کرنے کی پیشکش کی لیکن دوسری طرف سے شدید فائرنگ سے ایک لیویز جوان حافظ نجیب اللہ زخمی ہوئے اور مطلوب ملزم فائرنگ تبادلے میں ثنا اللہ واگیہ ہلاک ہوگئے ہلاک ملزم کچھی لیویز کو قتل اور دیگر جرائم میں مطلوب تھا جس پر کارروائی کی گئی جس کے بعد لاش اور زخمی لیویز جوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید تحقیقات بالاناڑی لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں