سردار کھیتران پر حملہ کا الرٹ جاری

کوئٹہ(یو این اے )سانحہ بارکھان ،ڈی این اے میںکنویں سے ملنے والے دونوجوانوں کی شناخت گراں ناز کے بیٹوں کے طورپر تصدیق ہوگئیں۔سانحہ بارکھان کے مقدمے میں اہم انکشافاتی موڑ آگیاگراں ناز کے قتل ہونے والے دونوں بیٹوں کی شناخت کی ڈی این اے رپورٹ لاہور سے آگئی جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کے بارکھان میں کنواں سے ملنے والی دونوں لاشیں گراں ناز کے بیٹوں کی تھیں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے بیٹے انعام نے عبوری ضمانت لے کر کرائم برانچ کے سامنے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروادیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارکھان نے کالعدم تحریک طالبان(ٹی ٹی پی) کی جانب سے صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران پر حملے کا الرٹ جاری کردیاہے ۔ایس پی بارکھان اور ایس ایچ او رکنی بارکھان کی جان سے جاری کردہ الرٹ میں کہاگیاہے کہ 31مارچ 2023ءکو لیٹر نمبر1441-45/29(38)/Sڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس لورالائی رینج سے موصول ہواہے کہ خفیہ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دہشتگردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں لہٰذاءاندریں حوالے سے آپ تمام کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور حادثے سے بچنے کیلئے اپنے اپنے ایریا میں تمام ملازمان کوحفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے گشت کو مزید فعال بنایاجائے اور سردارعبدالرحمن کھیتران آپ کے ایریا میں وزٹ کرے تو سیکورٹی مہیا کی جائیں اور ضلع ہذا کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کاطریقہ کاراپنایاجائے اور ہرمشکوک افراد پر کڑی نظررکھی جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں