ہرنائی میں یک کے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں یک کے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہرنائی کے علاقے خوست میں تعمیراتی کام کی سائٹ پر دوران سڑک کنارے نصب دو بم دھماکوں کے نتیجے میں محمد عثمان نامی مزدور جاں بحق ہوگیا لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


