وندر کی ضلعی انتظامیہ نے اپنی بادشاہت قائم کی ہوئی ہے، دکانداروں سے رویہ درست کیا جائے، تاجر

وندر :وندر کے تاجروں نے وندر انتظامیہ کے ناروا رویے کیخلاف پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر وندر اور تحصیلدار وندر نے شہر میں اپنی بادشاہت قائم کی ہوئی ہے کبھی رکشے والوں کی تذلیل اور مقدمات درج کرنا تو کبھی سربازار دکانداروں کو زدو کوب کرکے حوالات میں ڈالنا یہ کونسا قانون ہے کہ بلاوجہ غریب شہریوں کو تنگ کرنا انکی عزت نفس مجروح کرنا اور انہیں زدو کوب یا مقدمات قائم کرنے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کا 48 گھنٹوں میں تبادلہ نہ کیا گیا تو ہم اے سی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے یا روڈ بلاک کریں گے۔ ان خیالات کااظہار جام گروپ کے رہنماءو نومنتخب کونسلر عبدالحمید رونجہ اور انجمن تاجران کے نائب صدر حاجی صابر حسین جاموٹ نے وندر پریس کلب میں جام گروپ کے کونسلران کملیش کمار، پیربخش موندرہ، غلام قادر انگاریہ ، عبدالرحمن بلوچ کی قیادت میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا±نہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر وندر کا کھیم چند سے چینی کے ریٹ پر بحث و مباحثہ کیا جس پر دکاندار نے انہیں کہا کہ میں بلز دکھاتا ہوا مجھے چینی مہنگے ریٹ میں ملی ہے مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور دکاندار کو لیویز اہلکاروں کے ذریعے زبردستی تحصیل آفس لاکر زدو کوب کیا اور حوالات میں بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر وندر اور تحصیلدار وندر نے برٹش کی یاد تازہ کی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وہی سلوک روا رکھنا چاہتے ہیں جو آزادی سے قبل انگریز کرتے تھے انتظامیہ کا کام ہے کہ قانون پر عملدرآمد کرائے اور بدامنی کو روکے لیکن وندر میں انتظامیہ نے خود بدامنی کا ماحول پیدا کیاہوا ہے کبھی صحافیوں کی ہتک کی جاتی ہے جان بوجھ کر لوگوں کو مشتعل کیاجارہاہے ہمیں لگتا ہے کہ حکومتی سیاسی گروپ کا آشیرباد حاصل ہے جس کی وجہ سے یہ بے خوف ہوکر لوگوں کی تذلیل کررہے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے کامریڈ سلیم بلوچ، امین رونجہ، جمیعت علمائے اسلام ف کے جیٹھا مل ساگر، زمیندار رہنماءمحمد علی بلوچ،پی پی پی کے رحیم بخش انگاریہ یکجہتی کے طور شامل ہوئے۔ جبکہ پریس کانفرنس میں وندر کے کاروباری شخصیات حاجی گل، حاجی افضل، ٹیومل، نریش کمار ، پوامل اور عبدالسلام سمالانی، ناصر ودیگر شامل تھے۔علاوہ ازیں وندر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وندر اور تحصیلدار وندر کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں