گوادر سے متصل 250 بارڈر بزنس مارکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
گوادر : پاک ایران بارڈر گبد 250 پر بزنس مارکیٹ کا قیام، گوادر سے متصل 250 بارڈر بزنس مارکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا, بزنس مارکیٹ پاک ایران حدود میں مشترکہ 10 ایکڑ پر محیط ہے,مارکیٹ کے قیام کا مقصد دونوں اطراف درآمدات و برآمدات میں آسانیاں پیدا کرنا ہے, پاک ایران بارڈر گبد 250 پر بزنس مارکیٹ کو گوادر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر 250 پر بزنس سنٹر قائم کی گئی جس کو FWO نے بارڈر مارکیٹ کا کام مکمل کرکے جو 5 ایکرڑ پر محیط جس میں 32 جنرل شاپس اور 20 بوتیک کوکا دکانیں شامل مارکیٹ میں تمام سہولیات پلٹریشن پانی سسٹم سولر انرجری سسٹم واش روم اسٹے روم اور دیگر تمام سہولیات مکمل کرکے سرکاری طور پر آج 7 اپریل کو اسسٹنٹ کمشنر بوھیر دشتی کے ساتھ حوالگی کاغذات پر دستخط کئے گئے حوالگی تقریب میں ااسسٹنٹ کمشنر بوھیر دشتی انڈسٹری انچارج طارق بلوچ تحصیلدار جیوانی اعظم گچکی ایف سی کرنل جیوانی کاشف شامل تھے, پاک ایران 250 بارڈر سے متصل کاروباری لوگوں کے مطابق اس بزنس مارکیٹ کے قیام سے گوادر ضلع بھر میں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت میں بھی بہتری آئے گی جو بارڈرسے متصل آبادی سمیت ملک بھر کے کاروباری لوگوں کے لیئے مارکیٹنگ کے لیئے ایک بہترین ڈریعہ و سہولت ہے, یہ مارکیٹ دس ایکڑ پر محیط ہے جس میں پانچ ایکڑ ایرانی حدود میں مارکیٹ قائم ہے جبکہ دیگر پانچ ایکڑ زمین پر پاکستانی حدود میں ہے اس مارکیٹ کے قیام کا مقصد ایرانی حدود میں قائم مارکیٹ سے مال لیکر پاکستانی حدود میں قائم مارکیٹ میں لاکر پاکستان بھر میں اسکی ترسیل کرنا ہے, دونوں اطراف مارکیٹ کے قیام کا مقصد درآمدات و برآمدات میں پاکستان وایران کے کاروباری حضرات کے لیئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔


