قلات میں لشمینیا (سال دانہ)کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی ہر عمر کے لوگ متاثر

قلات(بیورو رپورٹ)قلات شہر اورمختلف یونین کونسلزمیں لشمینیاسز(سال دانہ) کی وبابے قابو ہونے لگے مختلف عمر کے افراد متاثر ہوگ?ے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرنصراللہ لانگو کے مطابق 600سو سے زائد کیسز ریکارڈ کیاگیا ہو متاثرین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث انجیکشنز کم پڑ گئے متاثرین شہریوں کی جانب سے مزید انجیکشنز دینے کا مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر نصراللہ لانگونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال کے سیلابی صورت حال کے بعد سینڈ فلائی کے کاٹنے سے سال دانہ کی وبا تیزی سے پھیل گئی ہے اس وقت تک ہمارے پاس چھ سو سے زائد مریض رجسٹر ہوگئے ستر کے قریب مریضوں کو 20 سے 30انجیکشنز لگا کر انکی بیماری کو کنٹرول کرکے انہیں فارغ کردیاگیا یونیسیف ڈبلیو ایچ او نے ہمارے ساتھ تعاون کرکے 2500انجیکشنز ہمیں دے دئیے مگر متاثرین کی تعداد اتنی زیادہ ہیں کہ پورا نہیں ہورہا ایک مریض کو سال دانہ کے 20سے 30انجیکشنز لگتے ہیں مرض کو قابو کرنے کے لئے انہوں نے محکمہ صحت اور ڈونرز سے اپیل کی کہ وہ سال دانہ کومزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہماری مدد کریں بصورت دیگر یہ بیماری دیگر اضلاع میں بھی پھیل سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں