کوئی تنظیم یا ادارہ راشن یا سامان تقسیم کرنا چاہتا ہے تو حق دو تحریک کا نام استعمال نہ کرے، ترجمان
گوادر (یو این اے) حق دو تحریک کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حق دو تحریک کا کسی بھی راشن یا سامان کی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی حق دو تحریک کا ایسا کوئی پروگرام ہے، اگر کوئی تنظیم یا ادارہ راشن یا سامان تقسیم کرنا چاہتا ہے تو حق دو تحریک کا نام استعمال نہ کرے، حق دو تحریک کے تمام کونسلران، کارکنان بھی بغیر اجازت کسی بھی ایسے عمل میں شامل نہ ہوں البتہ مستحقین کی نشاندہی تک تعاون کیا جاسکتا ہےحق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا کیا گیا ہے کہ حق دو تحریک بلوچستان کا گوادر یا کسی بھی شہر میں راشن یا سامان تقسیم کرنے کا کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی کسی تنظیم یا ادارے کے ساتھ اس معاملے میں. کوئی اشتراکیت ہےاگر کسی تنظیم یا ادارے کی جانب سے راشن یا سامان تقسیم کرنے کا پروگرام ہے تو وہ حق دو تحریک کا نام استعمال نہ کرے کیونکہ حق دو تحریک ایسے کسی معاملات میں شامل نہیں حق دو تحریک بلوچستان کے تمام کونسلران، ذمہ داران و کارکنان کو بھی تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مرکزی آفس سے اجازت لئے بغیر کسی بھی ایسے عمل میں شامل نہ ہوںالبتہ حق دو تحریک حقیقی مستحقین کی نشاندہی کے لئے بھرپور تعاون کرسکتی ہے۔


