دالبندین ،وزیرستان سے بھاگنے والے پانچ لڑکوں کو لیویز نے حراست میں لے لیا
چاغی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرستان سے بھاگنے والے پانچ بچوں کو لیویز نے حراست میں لے لیا لیویز ذرائع کے مطابق کراچی اور وزیرستان سے یونان جانے والے پانچ لڑکوں کو دالبندین لیویز فورس نے یک مچ کے مقام پر حراست میں لے لیا اے سی دالبندین کے مطابق لڑکوں کے رشتہ داروں نے چند دن قبل لیویز کو اطلاع دی تھی تاہم لیویز نے حبیب اللہ ولد محمد سکنہ سہراب گوٹھ کراچی،عبد الرزاق ولد نصیر الدین قوم کاکڑ رہایش سہراب گوٹھ زبیر اللہ ولد محمد ایاز قوم مسعود وزیر ستان،نیک محمد ولد قادر جان کو حراست میں لے لیا مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


