پٹرول بحران پر حکومتی خاموشی باعث تشویش ہے، سردار یعقوب ناصر

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کوئٹہ میں 3 دن سے جاری پٹرول بحران پر حکومتی خاموش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی ہے اور پمپ مالکان نے پٹرولیم اور ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کی مگر حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے جمعرات کو اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ قطار میں کھڑے ہو کر بھی عوام کو پٹرول سرکاری نرخ پر نہیں مل رہا اور تیل کمپنیوں پر حکومتی رٹ سوالیہ نشان ہے جبکہ کوئٹہ اور اندرون صوبہ میں حکومتی مشینری عوام و دکانداروں سے صرف بے جا جرمانے جمع کرنے میں مصروف ہے حکومتی بدانتظامی نے عوام کو پریشان حال کردیا ہے،کوروناوائرس اور ڈٹڈی دل کے ستائے ہوئے شہری اب پٹرولیم مصنوعات کے حصول کے لیے خوار ہو رہی ہے مگر حکومتی حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں