پنجگور میں جاری قتل و خونریزی کا نوٹس لیا جائے، نیشنل پارٹی
پنجگور (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے رہنما صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجگور میں ایک بار پھر خوں ریزی کی لہر دوڑ رہی ہے، روزانہ کے حساب سے کشت و خون اور چوری ڈکیتی ہورہی ہے، ضلعی انتظامیہ اور آئی جی پولیس بلوچستان نوٹس لیں۔ میر عبدالغفور شمبے زئی کا قتل ناقابل تلافی نقصان ہے، دن دہاڈے سرعام بھرے بازار میں قتل عام کیا جارہا ہے، نہ بچے محفوظ ہیں نہ جوان اور بزرگ، کسی کی جان ومال محفوظ نہیں۔
Load/Hide Comments


