سانحہ ڈنک کا مرکزی ملزم سمیر سبزل گرفتار

تربت، (انتخاب نیوز) پولیس نے سانحہ ڈنک میں تفتیش کیلئے سمیرسبزل کوگرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام تربت پولیس نے ڈنک واقعہ میں سمیر سبزل کو گرفتار کرلیا ہے، واضح رہے کہ 26مئی کی شب تربت کے نواحی علاقہ ڈنک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کی شہادت اوربچی کے زخمی ہونے کے بعد تربت سمیت بلوچستان بھرمیں احتجاج ومظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جن کامطالبہ تھاکہ اس واقعہ میں گرفتار ملزمان کے سرغنہ کو گرفتار کیاجائے، بدھ کی شام ایس ایس پی کیچ نے ڈنک واقعہ میں سمیر سبزل کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں