پاکستان کے آئین کی پچاس سالہ تقریبات، کوئٹہ میں نیشنل بک فاﺅنڈیشن کا کتب میلہ

کوئٹہ:پاکستان کے 1973ءکے آئین کی پچاس سالہ تقریبات کے سلسلے میں نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن نے کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں شاندار بک فیئرز کا انعقاد کیا جس میں مختلف موضوعات پر مرتب کتب پیش کی گئیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کی جانب سے سنڈیمن ہائر سیکنڈری اسکول بوائز برانچ میں بک فیئرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح اسکول کے پرنسپل نصیر علی شاہ اور نینشل بک فاو¿نڈیشن کوئٹہ کے ریجنل انچارج راحیل احمد بگٹی نے ربن کا ٹ کر کیا۔ اس موقع سربراہ ادارہ نے نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فروغ کتب بینی کے لئے فاو¿نڈیشن کے اقدامات کی تعریف کی۔ اپنے خطاب میں پرنسپل نصیر علی شاہ نے کہا کہ نیشنل بک فاو¿نڈیشن نے یوم آئین کے دن یہ اہم علمی سرگرمی منعقد کرکے اس دن کو یادگار بنا دیا ہے۔ آئین پاکستان ہماری آزادی اور ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے کوئی بھی قوم آئین کے بغیر کچھ نہیں مثبت کتابیں ہمیں اپنی تاریخ اور اسلاف کی جدوجہد سے آگاہ کرتی ہیں اور ان کتابوں نے ہی ہمارے اجداد کی تحریکوں کو امر کیا ہے نسل نو کو کتب کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور کتب بینی کی ترغیب کے لئے نیشنل بک فاو¿نڈیشن جو قومی خدمات سر انجام دے رہا ہے وہ نسل نو کی بہتر تربیت کا ایک اہم اور غیر معمولی مشن ہے جس کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں