بلوچستان کو محرومیوں سے نکالنے کیلئے حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے، سینیٹر منظور کاکڑ
کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظوراحمد کاکڑ نے میراسداللہ بلوچ کو بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر منتخب ہونے اور کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں میں الیکشن جمہوریت کا حسن ہے بی این پی عوامی بلوچستان حکومت میں ایک اہم اتحادی بھی ہے ان خیالات کا اظہار سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا سیاسی وجمہوری قوتیں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں عوام کے حقوق کے لئے ہمیشہ جس طرح جدجہد کررہی ہے ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم سیاسی جماعتوں کے اعتماد خاص کر بلوچستان کے مظلوم ومحکوم کی آواز پارلیمان میں اٹھانے اور مثبت پالیسی سازی میں کردار ادا کرنا کو سہراتے ہیں انہوں نے صوبائی وزیرمیراسداللہ بلوچ کو بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر،کوئٹہ میں کامیاب جلسہ عام اور کونسل سیشن پر بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے مبارک پیش کرکے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ میراسداللہ بلوچ اپنی صلاحیتوں،سوچ فکراور تجربات سے پہلے کی طرح مزید اپنے حلقے اوربلوچستان کی خدمت میں بھر پور کردار ادا کریں گے سیاسی جماعتوں میں الیکشن جمہوریت کا احسن ہے پارٹیوں میں بھی عوام اپنے لئے بہترین لیڈر ان کا انتخاب کرسکے اس لئے تو تمام سیاسی جماعتیں اپنے پارٹی کے اند ر کونسل سیشن کا انعقاد کرتی ہیں جس میں پارٹی کا سربراہ سمیت دیگر عہدیداروں کا انتخاب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی بلوچستان حکومت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی اہم اتحادی جماعت ہے جن کو ساتھ لیکر ہی بلوچستان کو محرومیوں کے خاتمے اور ترقی وخوشحالی کے لئے بلوچستان حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے۔


