شرح سود میں اضافہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کیا گیا،آئی ایم ایف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ شرح سود میں اضافہ عارضی ہے تاکہ زیادہ مہنگائی کوکنٹرول کیا جاسکے۔ آئی ایم ایف کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے باعث دنیا میں توانائی اور خوراک کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ عارضی ہے تاکہ زیادہ مہنگائی کوکنٹرول کیا جاسکے، مہنگائی میں کمی کے بعد مرکزی بینکس شرح سود میں کمی کریں گے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی ہدف سے زیادہ، گروتھ کم رہے گی۔
Load/Hide Comments


