پاکستان ریلوے کا عید الفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
لاہور (این این آئی) ریلوے انتظامیہ نے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا، پہلی سپیشل ٹرین 18اپریل کو چلائی جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی، حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو سپیشل ٹرینوں کے لئے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
Load/Hide Comments


