پاکستانی اشرافیہ بلوچستان کے وسائل پر قابض اور عوام کے حقوق غضب کرنے میں ملوث ہے، ڈاکٹر مالک
کوئٹہ (آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور تمام انسان کی سیاسی سماجی معاشی ثقافتی حقوق اور ترقی کو یکساں و برابری کو سیاسی فکر کی بنیاد قرار دیتی ہے۔ایسٹر سمیت مذہبی تہوار امن و ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں۔عیسائی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہو۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل نے کرسچن ٹان گل باغ یونٹ کے زیراہتمام ایسٹر کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پارٹی کی مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل نے پارٹی رہنماوں و کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا تھا۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا بنیادی فلسفہ عوام کی بالادستی ہے اور عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے۔عوام پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پر مشتمل ہے لیکن بدقسمتی سے دس سے پندرہ فیصد کی اشرفیہ وسائل پر قابض اور عوام کے حقوق پر قدغن لگانے میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عام عوام کو متحد ہو متحرک ہونا ہوگا اور ان کو حقیقی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔نیشنل پارٹی کے کارکنوں و قیادت نے سماجی تبدیلی انسانی وقار و بالادستی کےلیے قربانیاں دی۔اور آج نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کے بدولت سیاسی اصولوں پر اراہستہ حقیقی و عوامی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پھر سے بلوچستان میں امن و امان متاثر ہورہی ہے اسٹریٹ کرائمز نے عوام کا جینا حرام کردیاہے۔مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔آٹے کی تقسیم کے ناقص نظام سے انسانیت کی شدید تذلیل ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرسچن برادری کی نیشنل پارٹی میں شمولیت و ممبرشپ میں اضافہ متاثر کن ہے۔جس پر آصف جان اور دوستوں کی کارکردگی زبردست ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری آصف جان مسیح شیخ فرید پاسٹر آصف نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں نامور دانشور سرور جاوید نیاز بلوچ یونس بلوچ علی احمد لانگو حاجی عبد الصمد بلوچ صدیق کیھتران محمود رند خدائے رحیم لہڑی ملک نصیر شاہوانی ریاض زہری ڈاکٹر رمضان ہزارہ اسحاق چنگیزی سعید سمالانی عثمان بلوچ چوہدری اقدس سمیت خواتین و کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


