کوئٹہ پولیس نے چینی اور یوریا کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، 1400 بوریاں برآمد

کوئٹہ :” پنجپائی پولیس نے چینی اور یوریا کھاد کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی اور یوریا کی 1400بوریاں برآمد کر کے دو کوچوں کو قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن عدیل اکبر گجر اور اے ایس پی محمد شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او پنجپائی سعود الرحمن نے کارروائی کرتے ہوئے دو کوچوں کو میں لوڈ 600بوری یوریااور800بوری چینی برآمد کر کے قبضے میں لے لی ایک اور کارروائی میں ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں