نیب کی جانب سے سندھ بھر میں گندم کی خورد برد کی تحقیقات جاری

سکھر:نیب کی جانب سے سندھ بھر میں گندم کی خورد برد کی تحقیقات جاری، گھوٹکی سے کراچی گندم کی ترسیل میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم کی خورد برد کا انکشاف، ٹھیکیدار گرفتار، ساتھی کی تلاش جاری گرفتار ملزم عدالت میں پیش، نیب نے چودہ روزہ ریمانڈ حاصل کرلیاتفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے سندھ میں گندم کی خورد برد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں پیش رفت حاصل کی ہے اور تحقیقات کے دوران گھوٹکی سے کراچی گندم کی ترسیل میں کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں ٹن گندم کی خورد برد کا انکشاف کیا ہے اس سلسلے میں نیب حکام کے مطابق محکمہ فوڈ سندھ نے سال 2018 میں گھوٹکی سے گندم کراچی پہنچانے کا ٹھیکہ علاقے کی دو فلورملز مالک ہریش کمار کو دیا تھا جس نے گھوٹکی کے گوداموں سے کراچی پہنچانے کے لیے 48 ہزار 770 ٹن گندم حاصل کی لیکن وہاں پر صرف 37ہزار 367 ٹن گندم پہنچائی اور باقی 11ہزار 403 ٹن گندم جس کی مالیت تین کروڑ نوے لاکھ روپے بنتی ہے غائب کردی اور یہ بات ریکارڈ کی چھان بین کے دوران سامنے آئی جس کے بعد نیب نے کاروائی کرتے ہوئے ٹھیکیدار اور فلور ملوں کے مالک ہریش کمار کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے ساتھی فلور مل مالک محمد ابراہیم کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں نیب حکام کے مطابق ملزم کو پہلے بھی خوردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر اس نے خورد برد کی گئی گندم کی رقم کا 40 فیصد جمع کرایا تھا لیکن چھان بین کے دوران مزید گندم کی خوردبرد سامنے آنے پر اسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے نیب حکام کے مطابق ملزم گندم کی ذخیرہ اندوزی میں بھی ملوث پایا گیا ہے نیب نے اطلاعات پر کچھ عرصہ قبل اس کی فلور ملوں پر بھی چھاپے مارے تھے جن کے دوران اس کی فلور ملوں سے گندم کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا گیا تھا نیب کی جانب سے گرفتار ملزم کو نیب عدالت میں جج کی عدم تقرری کے باعث سکھر کی سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا جہاں پر نیب کی استدعا پر عدالت نے ملزم کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں