مستونگ حادثے میں 4 افراد زخمی، دکی اور حب سے دو لاشیں برآمد، کوہلو میں خاتون کی خودکشی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مستونگ شاہراہ پر پک اپ گاڑی کو حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ مستونگ شاہراہ پر کیڈٹ کالج کراس کے قریب پک اپ گاڑی الٹ گئی،جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں علم خان ولد محمد اسماعیل قوم لہڑی اللہ ڈنہ ولد بہاول خان قوم لہڑی ولی محمد ولد میر علی قوم لہڑی اللہ ڈنا ولد زمیدار قوم لہڑی کلی گوہر آباد کوہٹہ شامل ہیں۔ زخمیوں افراد کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں دکی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی جس کے جسم پر زخموں اور تشدد کے نشان ہیں جس کی شناخت حضرت صدیق کے نام سے کی گئی وہ گزشتہ روز اغواءہوا تھا۔ علاوہ ازیں حب کے علاقے نورانی کراس ساکران سے ایک نعش برآمد۔ پولیس نے لاش کو سول ہسپتال حب چوکی منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے مندوانی کالونی کے رہاہشی خاتون نے خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے مندوانی کالونی کے رہائشی خاتون نے خودکشی کرلی پولیس حکام کے مطابق مندوانی کالونی کے رہائشی 26 سالہ مسماة(ن) نے گھریلو ناچاقی کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسماة(ر) نے زندگی سے دل برداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے مقتولہ کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں