بلوچستان یونیورسٹی کے مزید 2 طالبعلم لاپتہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان یونیورسٹی کے مزید 2 طلبا لاپتہ۔ شیر زمان اور شعیب بنگلزئی کو کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے بلوچستان اور کراچی کے مختلف علاقوں سے 6 بلوچ طلبا کو لاپتہ کیا گیا۔ اس حوالے سے شیر زمان اور شعیب بنگلزئی کے اہلخانہ نے بتایا کہ شیر زمان ولد شربت خان، شعیب ولد علی اکبر بنگلزئی کو اچکزئی پلازہ کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا۔ دونوں بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ اہلخانہ نے مقتدر حلقوں سے شیر زمان اور شعیب بنگلزئی کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے اور ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں