حکومت بلوچستان کی 17اپریل کوتنخواہیں دینے کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی 17اپریل کوتنخواہیں دینے کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا، بہت سے محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں ۔واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عید الفطر کی آمد سے قبل 17اپریل کو تمام سرکاری ملازمین کوتنخواہیں دینے کانوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھا تاہم 17اپریل کو مختلف محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں بینکوں کو اے جی آفس کی طرف سے چیک موصول نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہیں تاخیر کاشکار ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں