گوداموں پر چھاپہ 2کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی چینی بر آمد

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس کاہزار گنجی میں گوداموں پر چھاپے 2کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی چینی بر آمد کر لی گئی ۔ ترجمان کسٹمزحکام کے مطابق کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے مضافات ہزار گنجی میں گوداموں پر چھاپہ مار کر 2ہزار 5سو50پارسلز چینی کے برآمدکر لئے ۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ چینی کی قیمت 2 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں