29اپریل کو کوئٹہ میں وکلاءکنونشن ہوگا ، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ:بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ملک میں آئین کی بالادستی و عوام کے حق حکمرانی و و پارلیمنٹ کے وقار کے تحفظ،از خود کاروائی کی بابت وکلاءکے امنگوں کے مطابق پارلیمانی قانون سازی کی پزیراءو حمایت ،عدالت عظمی سمیت عدلیہ کے ساکھ کی بحالی و سینارٹی و میرٹ کے تحت اعلی عدلیہ میں ججوں کی تقرریوں کو یقینی بنانے و کرپشن کے خلاف اقدامات تجویزاور اس میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف آواز بلند کرنے،وکلاء کے عزت و وقار کی بلندی و پیشہ کے لئے ساز گار ماحول کی ضرورت و تقاضوں کی خاطر ملک بھر کے وکلاء کے اتحاد و ہم آہنگی کے فروغ کی خاطر بلوچستان کے پائیہ تخت (شال کوٹ)کوئٹہ میں وکلاءکا پ±روقار نمائندہ کنونشن ہوگا 29 اپریل بروز ہفتہ بوقت گیارہ بجے بلوچستان ہائیکورٹ میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان بار کونسل صوبائی بار کونسلز وائس چیئرمین اور چئیرمین ایگزیکٹوو کمیٹی اور ہائیکورٹز اور ڈسٹرکٹ کورٹز کے صدور و جنرل سیکرٹری خطاب کریں گے بلوچستان بھر کے تمام وکلاءکو شرکت کی استدعا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں